صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی عیادت کے لئے اسپتال پہنچے۔ صدر روحانی نے آپریشن کے بعد قائد انقلاب اسلامی سے ملاقات کی اور آپ کی اطمینان بخش حالت پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ عوام قائد انقلاب اسلامی کی صحت و سلامتی، طول عمر اور ایران و عالم اسلام خدمت کرنے کی توفیقات کے لئے دعا کریں۔
صدر روحانی نے پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق اپنے غیر ملکی سفر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا تھا کہ تہران میں ہی رہوں مگر خود قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ طے شدہ پروگرام کے مطابق سفر انجام پائے۔