آیت اللہ مہدوی کنی کی نماز جنازہ قائد انقلاب کی امامت میں ادا کی جائیگی۔
مجلس خبرگان (ماہرین کی کونسل) کے سربراہ آیت اللہ مہدوی کنی مرحوم کی تشییع جنازہ جمعرات کو صبح ساڑھے آٹھ بجے تہران یونیورسٹی میں ہوگی اور قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نماز جنازہ پڑھائيں گے۔ آئندہ سنیچر کو شام ساڑھے تین بجے حسینیہ امام خمینی میں ایصال ثواب کی مجلس منعقد ہوگی۔