قائد انقلاب اسلامی نے، آيت اللہ مہدوی کنی کی نماز جنازہ پڑھائی۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جمعرات کی صبح تہران یونیورسٹی میں پارسا و مجاہد عالم دین آیت اللہ مہدوی کنی کی نماز جنازہ پڑھائی۔
آیت اللہ مہدوی کنی کی تشییع جنازہ میں عدلیہ، مقننہ اور مجریہ کے سربراہوں، سول اور فوجی حکام اور مختلف عوامی طبقات کے لوگوں نے بڑے پیمانے پر شرکت کی اور اسلامی انقلاب کے اس حقیقی دوست اور خدمت گزار کو پرنم آنکھوں سے الوداع کہا۔