قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے سربراہ احمد جبرئیل سے ملاقات میں مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کا سب سے بنیادی مسئلہ قرار دیا اور زور دیکر فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جب تک فلسطین کے اہداف پورے نہیں ہو جاتے، پختہ عزم کے ساتھ ڈٹا رہے گا اور نوجوان وہ دن ضرور دیکھیں گے۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے فلسطینی کاز کے لئے جناب احمد جبرئیل کی خدمات اور کاوشوں کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ آج مسئلہ فلسطین کا ایک ستون خود آپ ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ یہی جذبہ قائم رکھتے ہوئے مزاحمت کو حتمی فتح تک جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر احمد جبرئیل نے قائد انقلاب اسلامی سے اپنی ملاقات پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ اسلامی انقلاب نے ایران کو عالمی میدان میں ایک موثر ملک بنا دیا اور اسلامی جمہوریہ کی موجودہ پیشرفت جناب عالی کی مدبرانہ اور حکیمانہ قیادت کا ثمرہ ہے۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے حقوق کی بازیابی کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی اور پائیدار موقف کی قدردانی کی۔