قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کی والدہ گرامی کی ایصال ثواب کی مجلس میں شرکت کی۔ تہران میں مدرسہ شہید مطہری میں مرحومہ کے ایصال ثواب کی مجلس منعقد کی گئی تھی۔ قائد انقلاب اسلامی نے مرحومہ کے لئے فاتحہ خوان کی اور آپ کے لئے اللہ تعالی سے بلندی درجات کی دعا کی۔