12 فروردین مطابق پہلی اپریل کو ایران کے یوم اسلامی جمہوریہ کے موقع پر قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عدالتوں سے سزا یافتہ آٹھ سو نو قیدیوں کی سزا کی معافی یا اس میں تخفیف کی تجویز کی موافقت فرمائی۔
عدلیہ کے سربراہ آيت اللہ آملی لاریجانی نے قائد انقلاب اسلامی کو ایک مکتوب ارسال کرکے اسلامی جمہوریہ کے قومی دن کی آمد کے موقع پر ایسے 809 قیدیوں کی سزا کی معافی یا اس میں تخفیف کی تجویز دی تھی جنہیں عدلیہ کے عفو درگزر کے مرکزی کمیشن نے ضروری شرائط کا حامل پایا تھا۔ قائد انقلاب اسلامی نے اس تجویز کی موافقت فرمائی۔