قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بدھ کی صبح اٹھائیسویں تہران بک فیئر کا معائنہ کیا۔ تہران کے مصلائے امام خمینی میں منعقدہ بک فیئر میں قائد انقلاب اسلامی نے ڈھائی گھنٹے گزارے اور مختلف اسٹالوں پر جاکر بک فیئر میں پیش کی جانے والی کتابوں کا جائزہ لیا۔ ناشرین نے کتب کے تصنیف اور طباعت کے سلسلے میں اپنی سرگرمیوں سے قائد انقلاب اسلامی کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر قائد انقلاب اسلامی کے ساتھ وزیر ثقافت اور اسلامی ہدایت جناب جنتی بھی موجود تھے۔