رہبر انقلاب نے امریکیوں کو گرفتار کرنے والی ٹیم میں شامل جوانوں سے قریب سے ملاقات کی اور کچھ دیر تک بات چیت کرتے رہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ آپ کا یہ کام بہت اچھا، بروقت اور پرکشش تھا، اسے اللہ کی کرنی کہنا چاہئے کہ اس نے امریکیوں کو ہماری آبی حدود میں کھینچا تاکہ آپ اپنے بروقت اقدام کے ذریعے انھیں اس حالت میں گرفتار کریں کہ وہ اپنے ہاتھ سروں پر رکھے ہوئے ہوں۔
اس ملاقات کے بعد رہبر انقلاب کی امامت میں نماز ظہرین ادا کی گئی۔