رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ حقیقت میں حرم کی پاسبانی کرنے والے ان شہدا اور ان کے اہل خانہ، والدین، ماں باپ اور بچوں کے تعلق سے تمام ملت ایران پر بڑا حق ہے۔
آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ حرم کے محافظ شہدا نے جہاد کیا اور اگر وہ جہاد نہ کرتے تو دشمن ایران کی سرزمین میں داخل ہو جاتا اور ملک کی مغربی سرحدوں پر دشمن سے جنگ کرنی پڑتی۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ حرم کے محافظ شہیدوں نے در حقیقت اپنی جانیں وطن عزیز، ملت، دین اور اسلامی انقلاب کے دفاع میں قربان کی ہیں۔
حرم کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہو جانے والے کچھ مجاہدین کے اہل خانہ نے 25 جنوری کو رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی تھی۔ رہبر انقلاب اسلامی کی اس موقع کی گفتگو کا ایک حصہ آپ کی ویب سائٹ KHAMENEI.IR پر 6 فروری کو جاری کیا گیا۔