رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای منگل کی صبح اپنے دفتر کے انچارج حجت الاسلام و المسلمین محمدی گلپایگانی اور معروف فرض شناس پائلٹ شہید بابائی کی زوجہ کی عیادت کے لئے گئے۔ تہران کے ایک اسپتال میں حجت الاسلام و المسلمین محمدی گلپایگانی اور شہید بابائی کی زوجہ زیر علاج ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے دونوں کی عیادت کی اور ان کے علاج کی صورت حال کا جائزہ لیا اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں ان کی شفائے عاجل کی دعا فرمائی۔