حاجتمند قیدیوں کی آزادی کے لئے منعقد ہونے والے پروگرام 'جشن گلریزان' کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 3 ملیارد ریال (300 ملین تومان) کی رقم اس خدا پسندانہ عمل خیر کے لئے مختص کی۔
جشن گلریزان ہر سال ماہ مبارک رمضان میں اس عوامی فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد کیا جاتا ہے جو ضرورت مند قیدیوں کی مدد اور دیت کے امور کا جائزہ لینے کے لئے قائم کیا گيا ہے۔ اس پروگرام میں دار الحکومت تہران اور ملک کے دیگر شہروں میں عہدیداران اور نیکوکار افراد شرکت کرتے ہیں۔