سوال: جب ہم دوسروں کے بارے میں بات کرتے ہیں تو کون سی باتیں غیبت شمار ہوتی ہیں؟

جواب: غیبت وہ باتیں ہیں جو مسلمان شخص کے پس پشت اس کی مذمت کرنے یا اس کی خامیاں گنوانے کی غرض سے کی جائیں یا اس کے پوشیدہ عیوب و نقائص بیان کرنے کے لئے ہوں۔