حضرت صدیقۂ طاہرہ، فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی عظمت کو بیان کرنے سے ہماری زبان قاصر ہے۔ یہ تذکرہ تو قرآن مجید اور صحیح حدیثیں کرتی ہیں اور ایسے فضائل بیان کرتی ہیں جنہیں سمجھنے کے لئے ہمارے ذہنوں اور ہماری ناقص فکروں کو بڑی گہرائی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔ 

یہ روایت کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی وفات کے بعد جبرئيل حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے پاس آتے تھے، ایک صحیح روایت ہے۔