خداوند عالم کا سلام ہو اس عظیم اور ثابت قدم قوم، غزہ کے عوام پر جنھوں نے قرآن کی جاوداں آیات کی عملی تفسیر پیش کر دی ہے۔ مسلمانو! ضرور تمھیں تمھارے مالوں اور جانوں کے بارے میں آزمایا جائے گا اور تمھیں اہل کتاب مشرکین سے بڑي دل آزار باتیں سننا پڑیں گی اور اگر تم صبر و ضبط سے کام لو اور تقویٰ اختیار کرو تو بے شک یہ بڑی ہمت اور حوصلے کا کام ہے۔ (سورۂ آل عمران، آیت 186) حق و باطل کے اس کارزار میں آخری جیت حق کی ہی ہے اور صبر واستقامت کا مظاہرہ کرنے والی فلسطین کی یہ مظلوم قوم دشمن پر غالب آ کر رہے گی۔
امام خامنہ ای
7 دسمبر 2008