عشرۂ فجر کی آمد اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کی تینتالیسیوں پرشکوہ سالگرہ کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ ‏العظمی سید علی خامنہ ای پیر کو علی الصباح اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار اقدس پر پہنچے ‏اور انھوں نے نماز پڑھ کر اور قرآن مجید کی تلاوت کرکے، ایرانی قوم کے عظیم الشان قائد کو خراج عقیدت پیش کیا۔

رہبر انقلاب اسلامی اسی طرح اعلی مرتبہ شہداء بہشتی، رجائي، باہنر اور 7 تیر سنہ 1360 ہجری شمسی مطابق 28 جون ‏‏1981 کے سانحے کے شہداء کے مزاروں پر حاضر ہو کر خداوند متعال سے ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای اس کے بعد گلزار شہدا گئے اور انھوں نے اسلام اور ایران کا دفاع کرنے والے شہیدوں کی پاکیزہ ‏ارواح پر درود و سلام بھیجا۔