رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی عظیم شخصیت، تمام انبیاء و اولیائے الہی میں سب پر مقدم ہے اور ہم مسلمانوں کو آنحضرت کی پیروی کا حکم دیا گيا ہے؛ کہا گيا ہے: "و لکم فی رسول اللہ اسوۃ حسنۃ" (اور تم لوگوں کے لیے اللہ کے رسول کی ذات بہترین نمونہ تھی۔ سورۂ احزاب آيت 21) ہمیں پیغمبر کی اقتدا اور ان کی پیروی کرنی چاہیے۔ محض چند رکعت نمازوں کی ادائیگی میں نہیں بلکہ اپنے کردار میں، اپنی گفتار میں، اپنے رہن سہن میں، اپنے لین دین میں بھی ہمیں انہی کی پیروی کرنی چاہیے۔ اس لیے ہمیں ان کی شناخت حاصل کرنی چاہیے۔

12  مئي 2000