حجت الاسلام و المسلمین محسنی اژہ ای کے خط میں عمومی عدالتوں، انقلابی عدالتوں اور مسلح افواج کے عدالتی ادارے سے اور اسی طرح محکمہ جاتی کارروائی کے تحت ایسے سزا یافتہ افراد کی سزا معاف کرنے یا سزا میں کمی کرنے کی درخواست کی تھی جن کی سزا 10 ستمبر سے یقینی ہو جائے گی۔

سیکورٹی سے جڑے جرائم میں سزا پانےوالوں کی معافی یا سزا میں کمی کے لیے عدلیہ کے سربراہ کے خط میں آیا ہے کہ ان افراد کو سزا سنائے جانے کے فیصلے کے وقت سے کم از کم پانچ سال ہو چکے ہوں اوربوجوہ اب تک سزا پر عمل درآمد نہ ہو سکا ہو بشرطیکہ سزا پانے والے نے فیصلہ سنائے جانے کے بعد سے ملک کے مفادات کے خلاف کسی طرح کا موقف اختیار نہ کیا ہو، سیکورٹی کے خلاف کوئی اقدام نہ کیا ہو اور قومی اتحاد کے خلاف کسی طرح کی

کارروائی نہ کی ہو۔

عدلیہ کے سربراہ کے خط کے مطابق لاعلاج بیماریوں یا جن بیماریوں کا علاج مشکل ہے، ان میں مبتلا افراد بھی معافی یا سزا میں کمی کے مستحق ہو سکتے ہیں بشرطیکہ ان کی بیماری کی تائيد قانونی میڈیکل کمیشن نےکر دی ہو۔

مسلحانہ یا تشدد کے ساتھ چوری اور ڈاکا، پہلے بھی سزا پا چکے چور، مسلحانہ منشیات اور ایکسٹیسی دواؤں سے متعلق جرائم، آتشیں ہتھیاراور گولہ بارود کی خرید و فروخت یا اسمگلنگ، ملکی اور غیر ملکی سیکورٹی کے خلاف جرائم، دشمن حکومتوں کے لیے جاسوسی یا ان کے ساتھ تعاون اور دہشت گرد گروہوں میں رکنیت، اغوا، دوسروں پر ایسڈ ڈالنا، جعلی نوٹ تیار کرنا اور کھوٹے سکے بنانا، معاشی نظام میں چھوٹی یا بڑی رکاوٹ میں براہ راست شمولیت یا مدد اور شراب کی اسمگلنگ ایسےجرائم ہیں، جو سزا کی معافی یا سزا میں کمی سے مستثنی ہیں اور ان کا ارتکاب کرنے والا سزا کی معافی یا سزا میں کمی کا مستحق نہیں ہوگا۔