اقوام اور ان کے حکام کا غرور ہمیشہ ان کی سرنگونی اور زوال کا سبب بنا ہے۔ کوئي یہ نہ کہے کہ "میں نے" کیا ہے۔ خداوند عالم قرآن مجید میں اپنے بہت سخت استہزائيہ لہجے میں کہتا ہے کہ قارون نے کہا: "قَالَ اِنَّمَا اُوتِيتُہُ عَلَىٰ عِلْمٍ عِندِي"( سورۂ قصص، آيت 78) میں خود اپنی صلاحیت و توانائی کی بنا پر اس مقام تک پہنچا ہوں! خداوند عالم نے اسے زمین کی گہرائيوں میں گرا دیا۔ ہمیں کوشش کرنی چاہیے، ہمیں مجاہدت کرنی چاہیے۔ کوئي بھی قوم مجاہدت کے بغیر، کوشش کے بغیر، جدت عمل کے بغیر، نئے افکار کے بغیر اور پیشرفت کے مختلف مرحلوں کو سر کیے بغیر، کسی مقام تک نہیں پہنچتی لیکن برکت اللہ دیتا ہے، توفیق اللہ دیتا ہے۔

امام خامنہ ای
 28جون 2005