سوال: انٹرنیٹ پر ہاتھ کی بنی ہوئي چیزوں کی فروخت میں خریدار صرف کسی چیز کی تصویر دیکھتا ہے اور آرڈر دیتا ہے، کیا خریدی گئي چیز میں معمولی کمی پائی جانے کی صورت میں یہ سودا اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی حلال ہے؟

جواب: اگر عام لوگوں کی نظر میں اسے معیوب نہ سمجھا جائے اور یہ چیز سودے میں فریب کے زمرے میں نہ آئے تو اس میں کوئي حرج نہیں ہے۔