سیاست سے مذہب کی دوری کا، جس کی کچھ لوگ ہمیشہ عالم اسلام میں ترویج کرتے تھے – یہ چیز ہمارے ملک میں بھی تھی اور افسوس کہ آج بھی کچھ لوگ، سیاست سے مذہب کی دوری کا راگ الاپتے ہیں – ایک خطرہ یہی ہے کہ جب سیاست، مذہب سے الگ ہو جائے تو وہ اخلاق سے بھی الگ ہو جائے گی، روحانیت سے بھی دور ہو جائے گي۔ سیکولر اور دین سے عاری نظاموں میں، اخلاقیات تقریبا ان سبھی نظاموں میں رخت سفر باندھ چکے ہیں۔ اب شاید کبھی کسی جگہ کوئي اخلاقی عمل دکھائي دے جائے تو یہ ممکن ہے لیکن یہ استثناء ہے۔ جب مذہب، سیاست سے الگ ہو گيا تو سیاست غیر اخلاقی بن جاتی ہے جو صرف مادی اور منافع بخش حساب کتاب پر مبنی ہوتی ہے۔

 

امام خامنہ ای

24 اگست 2009