اس وقت ہمارے ملک میں روحانیت کی طرف جو توجہ اور توسل ہے، وہ یقینا ہمارے کام میں مددگار ہے۔ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ واقعی انسان کسی چیز کے سلسلے میں راہیں مسدود پاتا ہے لیکن خداوند متعال کی طرف قلبی توجہ اور اس سے توسل واقعی بند راہوں کو کھول دیتا ہے جس پر انشاء اللہ ہم سب کاربند رہیں گے۔ مستقبل کے افق کو میں بہت ہی درخشاں دیکھ رہا ہوں اور جانتا ہوں کہ اللہ کی توفیق سے، اللہ کی مدد سے اس ملک کا مستقبل، ان شاء اللہ اپنے ماضی کی نسبت ہر رخ سے بہتر ہوگا، چاہے وہ مادی پہلوؤں سے ہو یا روحانی و معنوی پہلوؤں سے ہو۔

امام خامنہ ای

4 ستمبر 2017