درس اخلاق

طرز زندگي کی جو بات ہم نے پیش کی، وہ اہم مسائل میں سے ایک ہے۔ طرز زندگی کے مختلف شعبے ہیں، ایرانی قوم کے دشمنوں اور اسلام کے دشمنوں کے سب سے اہم اہداف میں سے ایک یہ ہے کہ مسلمانوں کے طرز زندگی کو بدل دیں اور  اسے اپنے طرز زندگي جیسا بنا دیں۔ زندگي کے حقائق، انسان کی فکر پر اثر انداز ہوتے ہیں؛ روزانہ کا طرز عمل انسان کے دل اور روح پر اثر انداز ہوتا ہے - خود انسان کی روح پر بھی اور اس کے ساتھ رہنے والوں اور اس کے مخاطبین پر بھی - وہ لوگ اسے بدلنا چاہتے ہیں۔

اسلام ہمارے لیے ایک طرز زندگي لایا ہے۔ مثال کے طور پر ادب۔ اہم کاموں میں سے ایک ادب ہے۔ مغرب والے اپنی عام زندگي میں ادب کا بہت زیادہ خیال نہیں رکھتے؛ ہم ایرانی قدیم ایام سے ہی اس بات کے لیے مشہور تھے کہ ہم اپنی گفتگو میں اور بات چیت میں ادب کا لحاظ کرتے ہیں، فریق مقابل کی عزت کا خیال رکھتے ہیں۔ یہ لوگ اسے بدلنا چاہتے ہیں اور افسوس کہ بعض جگہ وہ کامیاب بھی رہے ہیں۔

امام خامنہ ای

4 جنوری 2016