سوال: اگر ہم مسجد یا امام بارگاہ جیسی کسی جگہ پر پہنچیں جہاں سبھی لوگ قرآن مجید کی تلاوت، نماز یا اسی طرح کے دیگر کاموں میں مصروف ہوں تو کیا انھیں سلام کرنا مستحب ہے؟
جواب: سلام کرنا اپنے آپ میں ہر حالت میں مستحب ہے (اور آپ کے سوال کا جواب یہ ہے کہ اگر ایک شخص بھی آپ کے سلام کا جواب دے دے تو کافی ہے) لیکن جو شخص نماز پڑھ رہا ہے، اسے سلام کرنا مکروہ ہے۔