سوال: کیا تشریح کا جہاد اور اس سافٹ وار سے مقابلہ، جو اسلام کے دشمنوں نے میڈیا، سائبر اسپیس اور سوشل میڈیا وغیرہ میں چھیڑ رکھی ہے، واجب شرعی ہے؟

جواب: اگر سماج کے اندر زمینی طور پر سائبر اسپیس میں اور میڈیا میں کوئي برائي انجام پا رہی ہو یا واجب کو ترک کیا جا رہا ہو، جیسے مذہبی عقائد اور تعلیمات کو کمزور کیا جائے یا اسلام کے مقدسات اور احکام الہی کا استہزاء کیا جائے یا ان کی اہانت کی جائے تو ان سبھی پر، جو حقائق کو بیان کرنے اور ان کا دفاع کرنے کی توانائي رکھتے ہیں اور اثر انداز ہو سکتے ہیں، واجب کفائي اور فوری ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری پر عمل کریں۔