بیرون خانہ اپنی مصروفیات کے سبب جو خواتین بچوں کی پیدائش سے گریز کرتی ہیں اور انسانی فطرت کے برخلاف زنانہ احساسات کا گلا گھونٹتی ہیں، خداوند عالم ان کے اس عمل سے راضی نہیں ہے۔ جو خواتین اولاد کی پیدائش، اولاد کی پرورش، بچے کو دودھ پلانے اور مہرومحبت کے ساتھ اسے اپنی آغوش میں پالنے اور بڑا کرنے پر دیگر امور کو، جو ان کے بغیر بھی ممکن ہیں، ترجیح دیتی ہیں، ایک بڑی غلطی کا شکار ہیں۔ انسان کے بچے کی تربیت کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ مہرومحبت کے ساتھ ماں کی آغوش میں اس کی پرورش ہو۔
امام خامنہ ای
10 مارچ 1997