قرآن میں حج کے بارے میں متعدد آیات موجود ہیں۔ ایک سورہ مائدہ کی آیت ہے جس میں خدا فرماتا ہے: جَعَلَ اللهُ الکَعبَةَ البَیتَ الحَرامَ قیامًا لِلنّاس،(مائدہ 97) خدا نے خانہ کعبہ کو معاشرے کے دوام  اور استحکام کا سرچشمہ قرار دیا ہے یہ بہت اہم بات ہے؛ «قیامًا لِلنّاس» یعنی اگر حج کا وجود نہ ہو اور حج انجام نہ پائے تو امت اسلامیہ اور اسلامی معاشرے کا شیرازہ بکھر جائے گا۔ 

دوسری سورہ حج کی آیت ہے : وَ اَذِّن فِی النّاسِ بِالحَجِّ یَأتوکَ رِجالاً وَ عَلیٰ‌ کُلِّ ضامِرٍ یَأتینَ مِن کُلِّ فَجٍّ عَمیقٍ * لِیَشهَدوا مَنافِعَ لَهُم، (حج آیت 27 و 28) قوم، امت اسلامیہ، عوام،  دنیا کے گوشہ و کنار سے حج کے لئے آئیں، تاکہ اپنی آنکھوں سے اپنے فوائد کو دیکھیں: لِیَشهَدوا؛ مشاہدہ کریں، دیکھیں، فوائد کی آماجگاہ میں خود موجود ہوں۔ 

امام خامنہ ای
17 مئی 2023