صدر مملکت حجت الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسملبی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک روانہ ہونے سے قبل رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات اتوار کو دوپہر کے بعد ہوئی۔ ملاقات میں صدر رئیسی نے اپنے سفر کے شیڈول کی تفصیلات بتائيں اور رہبر انقلاب اسلامی نے کچھ ضروری سفارشات کیں اور صدر مملکت کے لئے کامیابی کی دعا کی۔