رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام، پورے ملک میں شہیدوں کی قبروں پر پھولوں کا نذرانہ پیش کئے جانے کے پروگرام میں جو "مہمانی لالہ ھا" کے نام سے منایا جاتا ہے، پڑھا گیا۔ شہیدوں اور جانباز سپاہیوں کے امور کے ادارے میں ان کے نمائندہ جناب حجت الاسلام موسوی مقدم نے تہران کے بہشت زہرا قبرستان میں اسے پڑھ کر سنایا، پیغام مندرجہ ذیل ہے:
بسم اللہ الرّحمن الرّحیم
اس سال کے ہفتہ دفاع مقدس کی شان، اسلامی مزاحمت کی راہ کی کچھ اہم ہستیوں اور مختلف جگہوں پر بہادر جوانوں کی شہادت سے دوبالا ہو گئی ہے۔
شہادت، مجاہدت کا انعام ہے، چاہے 8 سالہ دفاع مقدس ہو، چاہے 12 روزہ شجاعانہ جنگ ہو، چاہے لبنان، غزہ اور فلسطین ہو، قومیں ان شہادتوں سے نمو پاتی ہیں، ان شہادتوں سے انہیں زندگی ملتی ہے اور وہ اپنا جلوہ دکھاتی ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ حق کی فتح اور باطل کے زوال سے متعلق اللہ کے وعدے پر یقین رکھیں اور اللہ کے دین کی مدد کے اپنے فریضے پر پابند رہیں۔
سید علی خامنہ ای
24 ستمبر 2025