رہبر انقلاب اسلامی نے حجاج کرام کے نام پیغام میں پوری معاصر تاریخ میں غزہ میں ہونے والے سب سے وحشیانہ جرائم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: "صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں بالخصوص امریکہ سے اظہار برائت اس سال موسم و میقات حج سے آگے بڑھ کر مسلمان نشین ملکوں اور شہروں میں اور ساری دنیا میں جاری رہنا چاہئے اور ہر فرد تک اسے پہنچنا چاہئے۔"  
Khamenei.ir 
 میڈیا 'رمی جمرات' میں حجاج کرام کی ہمراہی کرتے ہوئے انٹرنیٹ یوزرس کو دعوت دیتا ہے کہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور پیجز پر 'اسرائیل مردہ باد'  کا نعرہ پبلش کرکے اس کیمپین میں شامل ہوں۔