شہیدہ کرباسی اور شہید عواضہ کے فرزند: میں مہدی ہوں، شہید رضا عواضہ اور شہیدہ معصومہ کرباسی کا بیٹا۔ الحمد للہ، خدا کا شکر ہے کہ انھوں نے ہماری تربیت اور مزاحمت کی راہ اور ولایت کی راہ کے علاوہ کسی اور راستے کی طرف ہماری رہنمائي نہیں کی۔ واقعی وہ ایک دوسرے سے ایک خاص الفت رکھتے تھے، یہاں تک کہ شہادت کے وقت بھی ان دونوں کا ہاتھ، ایک دوسرے کے ہاتھ میں تھا۔
رہبر انقلاب: ہاں، میں نے سنا۔
شہیدہ کرباسی اور شہید عواضہ کے فرزند: وہ بہت بڑا لمحہ تھا۔ ان کی شہادت کے دن، لبنان کے جونیہ علاقے میں ایک اسرائيلی ڈرون نے ان کی شناخت کی اور ان کا تعاقب کیا، ان کی گاڑی پر چار راکٹ فائر کیے گئے جن میں سے دو نشانے پر نہیں لگے، تیسرا راکٹ گاڑی پر لگا۔ میرے والدین نے گاڑی کو شاہراہ کے کنارے روکا اور وہ دونوں گاڑی سے باہر نکل گئے، دونوں کے ہاتھ، ایک دوسرے کے ہاتھ میں تھے، چوتھے راکٹ نے انھیں شہید کر دیا۔ الحمد للہ، "لا یُکَلِّفُ اللہُ نَفساً اِلّا وُسعَھا" (خدا کسی کو اس کی وسعت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا، سورۂ بقرہ، آيت 286) اگر ہم اس ذمہ داری اور اس امتحان کے اہل نہ ہوتے تو یقینی طور پر خدا اس طرح ہمارا امتحان نہ لیتا۔
رہبر انقلاب: ان شاء اللہ خداوند عالم آپ کی حفاظت کرے۔ بحمد اللہ آپ میں (اسے برداشت کرنے کی) طاقت ہے۔ خدا جانتا تھا کہ آپ میں اسے برداشت کرنے کی اہلیت ہے اسی لیے اس نے آپ سے یہ امتحان لیا۔ لیکن خداوند عالم کا ثواب ان باتوں سے کہیں بڑھ کر ہے۔ ان شاء اللہ، ثواب الہی آپ کے اور آپ کی والدہ کے شامل حال ہو۔
شہیدہ کرباسی اور شہید عواضہ کے فرزند: لبنان میں مجاہدین اور مزاحمت واقعی آپ سے دعا چاہتے ہیں، تمام مومنین اور مسلمین سے دعا چاہتے ہیں۔
رہبر انقلاب: دعا کریں گے، میں ہمیشہ ان کے لیے دعا کرتا ہوں۔