عورت کی ایک اہم ترین ذمہ داری گھر کی خانہ داری ہے۔ سبھی جانتے ہیں کہ میرا یہ ماننا نہیں ہے کہ عورتوں کو سیاسی اور سماجی کاموں سے دور رہنا چاہیے، نہیں، اس میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن اگر اس کے معنی یہ لیے جائيں کہ ہم "خانہ داری" کو حقارت کی نگاہ سے دیکھنے لگیں تو یہ گناہ ہوگا۔ خانہ داری، ایک کام ہے، بڑا کام ہے، اہم ترین و حساس ترین کام ہے، مستقبل ساز کام ہے۔ افزائش نسل ایک عظیم مجاہدت ہے۔ ہم لوگوں سے کچھ غلطیاں ہوئيں، صحیح طرح سے غور و فکر نہ کرنے کے سبب ہم لوگوں سے جو غلطیاں ہوئيں ان کی وجہ سے افسوس! ملک میں ایک دور ایسا بھی گزرا کہ اس مسئلے میں بے توجہی ہوئی اور آج ہم اس کے خطروں کو دیکھ رہے ہیں۔

امام خامنہ ای

1 مئی 2013