پہلی خصوصیت یہ ہے کہ ان پر اللہ نے انعام و احسان کیا ہو۔ قرآن میں کہا گيا ہے کہ خداوند عالم نے انبیاء کو بھی، صدیقین کو بھی، شہداء کو بھی اور صالحین کو بھی نعمتیں عطا کی ہیں، انھوں نے راہ حق کو تلاش کر لیا، گمراہ بھی نہیں ہوئے اور غضب الہی کا نشانہ بھی نہیں بنے۔ یہ وہ لوگ ہیں جنھیں اللہ نے بھرپور نعمت عطا کی، ان پر غضب نہیں کیا اور وہ لوگ اپنی پاکیزہ سیرت اور ثابت قدمی کی وجہ سے ذرہ برابر بھی گمراہی کی طرف نہیں بڑھے۔ اس کی سب سے بڑی مثال اہلبیت اور ائمہ علیہم السلام ہیں۔ یہی وہ راستہ ہے جس پر ہمیں چلنا چاہیے۔ اب اگر دنیا کی اکثریت دوسری طرح بات کرتی ہے، دوسری طرح عمل کرتی ہے تو ہمیں ہدایت الہی کو تسلیم یا مسترد کرنے کے لیے اپنی عقل اور اپنے دین کی کسوٹی بنانا چاہیے۔ مومن اور مسلم امت، وہ امت ہے جو قرآن مجید سے، ہدایت الہی سے معیار حاصل کرتی ہے۔ یہی ٹھوس معیار ہے۔

امام خامنہ ای

10 جولائی 2013