شادی کا اصل مسئلہ دو وجودوں کی زندگی میں ایک دوسرے کے ساتھ باہمی مفاہمت، انسیت اور یگانگت سے عبارت ہے۔ یقیناً یہ ایک قدرتی امر ہے لیکن اسلام نے جو طریقے، رسم و رواج اور اصول و آئین قرار دیے ہیں اور شادی کے لیے جو احکام بیان کیے ہیں، ان کے ذریعے اس میں دوام و برکت پیدا ہوتی ہے۔ میاں بیوی کو ایک دوسرے کو سمجھنا چاہیے، ہر ایک کو دوسرے کے درد و اور خواہشوں کو سمجھنا اور فریق مقابل کی ہمراہی کرنا چاہیے، اسی کو کہتے ہیں سمجھنا۔ مشہور کہاوت کے مطابق: زندگی میں افہام و تفہیم اور ایک دوسرے کو سمجھنا ضروری ہے، یہ چیزیں محبت بڑھا دیتی ہیں۔

امام خامنہ ای

25 اگست 1992