زندگی کا میدان، مقابلے کا میدان ہے اور مرد اس میدان میں ہمیشہ ایک طرح کے اضطراب سے دوچار رہتا ہے، یہ بہت ہی اہم چیز ہے۔ اگر گھر میں اسے یہ آرام و سکون صحیح طریقے سے میسر رہے تو اس کی زندگی کامیاب گزرے گی، بیوی خود کو خوش بخت سمجھے گی، جو بچے اس گھر میں پیدا ہوں گے اور پرورش پائیں گے، وہ کسی نفسیاتی پیچیدگی کے بغیر پروان چڑھیں گے اور سعادتمند ہوں گے۔ یعنی اس رخ سے تمام گھر کے تمام افراد کے لیے خوش بختی و کامرانی کی راہ فراہم ہوگی۔
امام خامنہ ای
22 جولائی 1997