ظلم و ستم، امتیازی سلوک اور توہین و تحقیر ہر حال میں غلط ہے، اگر آپ دنیا کے اعلیٰ ترین مرد ہوں اور آپ کی بیوی، بالفرض تعلیم اور معلومات کے لحاظ سے ایک کم علم خاتون ہوں یا ایک نچلے خاندان اور طبقے سے تعلق رکھتی ہوں تب بھی آپ کو اپنی بیوی پر معمولی ترین ظلم اور اس کی اہانت کا حق نہیں ہے۔ بیوی بھی اسی طرح ہے، بعض اوقات ایک پڑھی لکھی لڑکی جو اعلی تعلیم یافتہ طبقے سے تعلق رکھتی ہے اور مثال کے طور پر ایک ادنیٰ طبقے کے مزدور سے شادی کرلیتی ہے تو وہ بھی شوہر کی توہین کا حق نہیں رکھتی، شوہر بہرحال اس کے لیے سہارا ہے، اس کو اس پر تکیہ کرنا چاہیے۔
امام خامنہ ای
12 مارچ 2000