دعا مستجاب ہونے کی شرطوں میں سے ایک یہ ہے کہ دعا پوری توجہ کے ساتھ کی جائے، بعض اوقات صرف زبانی طور پر کچھ جملے لبوں سے جاری ہوجاتے ہیں، دس سال تک انسان اس طرح سے دعا کرتا رہتا ہے اور بالکل مستجاب نہیں ہوتی، اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ دعا کی مقبولیت کی شرطوں میں ایک یہ ہے جیسا کہ (معصوم نے) فرمایا ہے: خداوند متعال اس شخص کی دعا قبول نہیں کرتا جس کا دل غافل ہو۔ خدا کے سامنےگڑگڑانا چاہیے، پوری سنجیدگی کے ساتھ اس سے مانگنا اور التجا کرنا چاہیے۔ اس صورت میں یقیناً خدائے متعال دعاؤں کو شرف قبولیت عطا کرے گا۔

امام خامنہ ای

17 فروری 1995