جب تک ملک سرور و انبساط سے معمور صحتمند خاندانی ڈھانچے سے بہرہ مند نہ ہو، تب تک اسلامی معاشرہ ہرگز ترقی نہیں کر سکتا۔ خاص طور پر ثقافتی میدان میں البتہ غیر ثقافتی میدانوں میں بھی اچھے خاندانوں کے بغیر ترقی کا امکان نہیں ہے، لہذا (معاشرے کے لیے اچھی) فیملی ضروری ہے۔ اب آپ اس بات کی تردید کرکے ایسا نہ کہیں کہ مغرب میں گھرانے اور خاندان تو نہیں ہیں مگر ترقی ہے (کیونکہ) آج جو کچھ مغرب میں خاندانی بنیادوں کے ملبے پر روز بروز بڑھتا نظر آرہا ہے اس کے نتائج واضح ہیں اور ان کے اثرات کا پتہ چل جائے گا، جلدی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ عالمی حادثے اور تاریخی واقعے اس طور پر رونما نہیں ہوتے، ان کے آثار آہستہ آہستہ نمایاں ہوتے ہیں۔

امام خامنہ ای

4 جنوری 2012