سورۂ حج کی اکتالیسویں آیت نے ہم سب کے لیے فرائض واضح کر دیے ہیں: یہ وہ لوگ ہیں کہ اگر ہم انہیں زمین میں اقتدار عطا کریں تو وہ نماز قائم کریں گے، زکوٰۃ دیں گے، نیکی کا حکم دیں گے اور برائی سے روکیں گے۔ نماز قائم کرنا ایک الہی اور اسلامی حکومت کا فریضہ ہے کہ وہ خدا کی بندگی، خدا کی طرف توجہ اور روحانیت کی طرف توجہ کو فروغ دینے پر توجہ دے۔ یہ سب فرائض کا حصہ ہیں، امربالمعروف اور نہی عن المنکر نماز کی طرح، زکوۃ کی طرح فرائض کا حصہ ہے اور ایک روایت کے مطابق امر بالمعروف ان تمام الہی احکام کے درمیان حتیٰ جہاد سے بھی زیادہ بالاتر ہے۔

امام خامنہ ای

28 جون 2022