قرآن حکیم میں کئی مقامات پر "یسارعُونَ فِي الْخَيْرات" کا ذکر ہے: اور بھلائی کے کاموں میں تیزی کرتے ہیں اور یہی لوگ نیک لوگوں میں سے ہیں۔ (سورۂ آل عمران، آیت 114) گویا قرآن نے حقیقی معنوں میں فرمایا ہے کہ نیک کاموں میں اور مومنانہ تعاون میں باہمی مقابلہ آرائی اور سبقت سے کام لیجیے کہ آپ دوسروں سے پہلے اور بہتر شکل میں اقدام کر یں۔ یہ کام میری نگاہ میں بہت اہم ہے یعنی پیش قدمی، حتی یہ محرم میں کھانا کھلانا بھی، جو ان ایام میں بعض انجمنیں یا بعض افراد نذر کا اہتمام کرتے اور کھانا کھلاتے ہیں، اس طرح سے گھرانوں کی مومنانہ امداد کی جاسکتی ہے۔ انقلابی اقدامات اپنے حقیقی معنی میں در اصل یہ ہیں، جو ہونے چاہیے۔
امام خامنہ ای
22 جولائی 2020