مستقبل اگر کسی کا ہے تو وہ اسلام کا ہے، قرآن کا ہے، آپ صاحب ایمان نوجوانوں کا ہے، مستقبل آپ مومن نوجوانوں کا ہے۔ کون ہے جو اللہ سے زیادہ سچا ہے؟!! (سورۂ نساء، آيت 122) کون ہے جو مستقبل کے بارے میں اللہ سے زیادہ جانتا ہے؟!! اللہ تعالی نے فرمایا ہے کہ مستقبل تو مومنین کا ہے، صالح بندوں کا ہے، مجاہدین فی سبیل اللہ کا ہے، اس میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے۔ یہ اللہ کا وعدہ ہے۔ اس بات پر دل کی گہرائیوں سے میرا ایمان ہے کہ اگر ہم سے کوئی بھی وعدہ نہ کیا گيا ہوتا تب بھی پچھلے تیس چالیس سال سے ملت ایران کو جو تجربات حاصل ہوئے، ان سے بھی یہ یقین آ جانا چاہیے تھا کہ مستقبل اس قوم کا ہے، اسے یقین آ جانا چاہیے تھا کہ فتح اسی کی ہوگی۔
امام خامنہ ای
27 مئی 2017