اہلبیت علیہم السلام عالمی اسمبلی کی اعلی کونسل کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین اختری نے رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای کو ایک خط لکھ کر اس اسمبلی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کے لیے مجوزہ افراد کے بارے میں ہونے والی ووٹنگ کے نتیجے کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کی تھی اور جناب رمضانی کو ملنے والے زیادہ ووٹوں کے پیش نظر رہبر انقلاب نے انھیں اسمبلی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے پر منصوب کیا ہے۔