اس جشن میں، جس میں بارہ روزہ مسلط کردہ جنگ کے شہداء کے اہل خانہ، مختلف عوامی طبقات اور اسی طرح عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کے مہمانوں نے شرکت کی، اہلبیت علیہم السلام عالمی اسمبلی کی اعلی کونسل کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین اختری نے ربیع الاول کے مہینے کی مناسبتوں خاص طور پر پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ڈیڑھ ہزارویں یوم ولادت باسعادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، رحمۃ للعالمین حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شخصیت کی عدم شناخت کو موجودہ حالات میں عالم اسلام کا سب سے بڑا مسئلہ بتایا اور کہا کہ پیغمبر اسلام کے انفرادی و اجتماعی پہلوؤں کی تشریح، اسلامی معاشرے کی اہم ترین ذمہ داریوں میں سے ایک ہے۔

انھوں نے مسئلۂ فلسطین اور غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کو عالم اسلام کا سب سے اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان حالات میں مسلمانوں کا فریضہ، ظالموں اور ستمگروں کے مقابلے میں ڈٹ جانا ہے جبکہ اسلامی حکومتوں کی ذمہ داری، صیہونی حکومت سے ہر طرح کے تعلقات کو منقطع کر دینا ہے۔

اس جشن میں جناب حمید رمضان پور نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور اسی طرح حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی شان میں قصیدے پڑھے۔