ہم دعا کو معمولی نہ سمجھیں، خداوند متعال سے کچھ طلب کرنے کو معمولی بات نہ سمجھیں۔ آپ سے جہاں تک ممکن ہو دعا کو پروردگار کی بارگاہ میں ایک ایسے ماحول میں پیش کیجیے جس میں آپ کی بہترین حالت ہو، رونے اور گڑگڑانے کا ماحول ہو۔ اگر آپ خداوند متعال کے سامنے گڑگڑا سکے اور فریاد کرسکے تو آپ دنیا کی کھوکھلی قوت، نام نہاد طاقت، کسی بھی جھوٹی اور دکھاوے کی بڑی طاقت کے سامنے اپنا سر بلند رکھ سکیں گے۔ قرآن میں بھی ہماری ہدایت کی گئی ہے اور ہم کو حکم دیا گیا ہے کہ ہم خدا سے دعا کیا کریں۔
امام خامنہ ای
08 اپریل 2018