اسلام نے گھر کے اندر عورت کے کردار کو جو اس قدر اہمیت دی ہے اس کا سبب یہی ہے کہ عورت اگر گھرانے سے وابستہ ہو، بچوں کی تربیت کو اہمیت دے، اپنی آغوش میں انھیں پروان چڑھائے، ان کے لیے قصوں، شرعی احکام، قرآنی حکایتوں اور تعلیمی واقعات کی مانند معاشرتی اور تہذیبی غذائیں فراہم کرے اور جہاں کہیں بھی موقع ملے جسمانی غذاؤں کی طرح روحانی غذائیں چکھاتی رہے تو معاشرے کی نسلیں عاقل و ذہین بن کر پروان چڑھیں گی۔ یہ عورت کا ہنر ہے اور یہ کام عورت کے تعلیم حاصل کرنے، تعلیم دینے، کام کرنے اور سیاست یا اس طرح کے دوسرے کام انجام دینے کے منافی بھی نہیں ہے۔

امام خامنہ ای

10 مارچ 1997