اسلام دشمنوں کی ہمیشہ یہی خواہش رہی ہے کہ مسلمانوں کے دلوں کو مضطرب کریں۔ اسلام کی طویل تاریخ میں ایسے واقعات بہت پیش آئے ہیں۔ اسلام سے پہلے بھی خدا کے عظیم انبیاء کے جہادی اقدامات کے دوران جو مومنین راہ ایمان پر خود کو محکم واستوار رکھ سکے، انھوں نے روحانی سکون حاصل کرلیا۔ یہ روحانی سکون ہی ان کو پورے اختیار کے ساتھ راہ ایمانی میں قائم و استوار رکھ سکا۔ وہ انسان جس کو روحانی سکون میسر ہو اس کی فکر صحیح رہتی ہے، وہ صحیح فیصلے کرتا ہے اور صحیح اقدام کرتا ہے۔ خدا کا ذکر اور اس کی یاد ہمارے دلوں کو، ہماری دنیا اور زندگی کے طوفانوں میں محفوظ رکھتی ہے، لہذا خدا کی یاد کو غنیمت جائیے ۔
امام خامنہ ای
19 جون 2009