آپ نے اظہار عقیدت کے پروگراموں کی تفصیل کے دوران اچھی باتیں پیش کیں...کتاب کے لئے کوئی پڑھنے والاہونا، جس فلم کے لئے کوئی دیکھنے والا ہونا چاہئے، اس کے لئے کوشش کی ضرورت ہے؛ یعنی اگر آپ اپنے کام کو ہوشیاری سےانجام نہ دیں، اس کی پیروی نہ کریں، کام کے مختلف زاویوں کو مدّنظر نہ رکھیں، تویہ جو کوشش انجام پائي ہے، وہ اپنے نتیجے تک نہیں پہنچے گی...کسی اچھے کام کو کرنےکی سوچ اور اسے انجام دینے کی منصوبہ بندی، اس کام کا آدھا حصّہ ہے؛ باقی آدھاحصّہ جو زیادہ اہم ہے، وہ پیروی ہے، اس کام کے لئے عمل کرنا ہے اور آپ کو اسے انجام دینا ہے۔
امام خامنہ ای
16 دسمبر 2025
صوبہ البرز کے شہیدوں پر سیمینار کے منتظمین سے ملاقات