رہبر انقلاب اسلامی کا "دشمن سے مقابلے" کے مسئلے کا، شہیدوں کا ایک جذبہ ہونے کی طرف اشارہ

"دشمن سے مقابلے کا جذبہ" بہت اہم ہے۔ جب ایک جوان میں، اپنی جوانی کی سمجھ پیدا ہوتی ہے- یعنی جب وہ لڑکپن اور نوجوانی کی سرحدوں سے آگے نکل جائے- تو وہ محسوس کرتا ہے کہ ملک کے تعلق سے اس پر ایک فریضہ ہے جسے انجام دے، ایسے افراد ہیں جو اس گھات میں بیٹھے ہیں کہ اس کےگھر کو، اس کے ملک کو، اس کے ثقافتی اور مدنی سرمایہ کو، اس کی پایدار وراثتوں کو چھین لیں، تو وہ ان کے مقابلے میں ڈٹنا چاہتا ہے؛ یہ انسان کے اندر موجود ایک جذبہ ہے۔

امام خامنہ ای

16 دسمبر  2025

 صوبہ البرز  کے شہیدوں پر سیمینار کے منتظمین سے ملاقات