ہر نعمت کے لیے شکر ضروری ہے۔ نعمت کا شکر یہ ہے کہ انسان نعمت کو سمجھے اور اسے پہچانے اور اس کا جو تقاضا ہے، اسی کے مطابق کام کرے، اس سے فائدہ اٹھائے۔ یہ سمجھے کہ یہ نعمت، خدا کی جانب سے ہے اور اسے خدا کی راہ میں استعمال کرنا چاہیے۔ رجب کا مہینہ ان ہی نعمتوں میں سے ایک ہے۔ اس کے بعد شعبان المعظم کا مہینہ ہے اور وہ بھی ایک دوسری نعمت ہے اور یہ دونوں مہینے اہل توحید اور عرفاء کی نظر میں رمضان المبارک کے مہینے کی تمہید ہیں ... ماہ رجب کی قدر و قیمت کو سمجھیے، اس مہینے میں پروردگار عالم سے زیادہ سے زیادہ توسل کیجیے، یاد خدا میں رہیے اور خدا کے لیے کام کیجیے۔
امام خامنہ ای
26 اپریل 2015