رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے 21 جولائی 2024 کو بارہویں پارلیمنٹ کے اسپیکر اور اراکین سے خطاب میں قانون سازی، پارلیمنٹ کی ذمہ داریوں، مجریہ کے ساتھ تعمیری تعاون اور عالمی مسائل میں سنجیدہ کردار ادا کرنے جیسے نکات پر گفتگو کی۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے:
غزہ کا مسئلہ بدستور عالم اسلام کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ دنیا کے لوگ اب درحقیقت غاصب خبیث حکومت کے خلاف فیصلہ کر رہے ہیں۔ مسئلہ ختم نہیں ہوا ہے، مسئلہ بدستور جاری ہے۔
اگر منتخب صدر ملک کا انتظام چلانے میں کامیابی حاصل کریں تو ہم سب نے کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کی کامیابی، ہم سب کی کامیابی ہے۔ اس بات پر ہمیں دل کی گہرائي سے یقین رکھنا چاہیے۔
دو اہم بین الاقوامی تنظیموں (بریکس اور شنگھائی تعاون تنظیم) میں بہت کم مدت میں رکنیت ملنا بہت بڑی کامیابی تھی اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک ایسی پوزیشن میں ہے کہ ان عالمی تنظیموں کے بانیان مایل بلکہ کبھی تو مصر ہوتے ہیں کہ ہمارا ملک ان میں شامل ہو۔
امام خامنہ ای
30 اگست 2023
پڑوسیوں سے اختلافات کو نمٹانے اور ملکوں اور بر اعظموں منجملہ جنوبی امریکہ، مشرقی ایشیا اور افریقا سے کئی طرح کے تعلقات قائم کرنے کی اسلامی جمہوریہ کی موجودہ حکومت کی پالیسی بہت اچھی اور درست پالیسی ہے۔
امام خامنہ ای
30 اگست 2023
اسلامی جمہوریہ ایران میں منائے جانے والے ہفتہ حکومت کے موقع پر صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی اور ان کی کابینہ کے اراکین نے رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اسلامی جمہوریہ کے دوسرے صدر محمد علی رجائی اور وزیر اعظم جواد با ہنر کی شہادت کی برسی کے موقع پر 30 اگست 2023 کو ہونے والی اس ملاقات میں آیت اللہ خامنہ ای نے دونوں شہیدوں کی خصوصیات کا ذکر کیا اور حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ آپ نے حکومت کو کچھ اہم سفارشات کیں۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے:
رہبر انقلاب اسلامی نے بدھ کی صبح صدر مملکت اور کابینہ کے ارکان سے ملاقات میں انفراسٹرکچر کے کاموں، بڑے معاشی انڈیکسز میں پیشرفت اور خارجہ پالیسی سمیت متعدد شعبوں میں حکومت کی اچھی اور مضبوط کارکردگي کو سراہتے ہوئے کہا کہ افسوس کہ حکومت کے قابل تعریف بنیادی کاموں کے باوجود معاشی مسائل، غبار کی طرح اس کے بنیادی کاموں کے دکھائي دینے میں رکاوٹ بنتے ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے گیارہویں پارلیمنٹ کے اسپیکر اور دیگر ارکان سے ملاقات میں گیارہویں پارلیمنٹ کو مجموعی طور پر ایک انقلابی، جوان، محنتی پارلیمنٹ قرار دیا جس نے ملکی مسائل کے حل کے سلسلے میں بڑی اچھی قانون سازی کی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 24 مئی 2023 کو ارکان پارلیمنٹ سے خطاب میں مقننہ کی اہمیت، فرائض، طریقہ کار سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ آپ نے قانون سازی سے متعلق کلیدی نکات پر روشنی ڈالی اور چند اہم سفارشات کیں۔(1)
رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب حسب ذیل ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے گیارہویں پارلیمنٹ کے ارکان سے خطاب میں اس ایوان کو عوام کی امیدوں اور توقعات کا مظہر قرار دیا اور ملک کے اندر وسیع توانائیوں اور مستحکم انفراسٹرکچر کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں یقین ہے کہ ساری موجودہ مشکلات قابل حل ہیں۔