رہبر انقلاب اسلامی نے 9 جنوری 1978 کے قم کے عوام کے تاریخی قیام کی سالگرہ پر پیر کی صبح اس شہر کے کچھ لوگوں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے خطاب میں 9 جنوری 1978 کے قم کے عوام کے قیام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اسے تاریخ کے تغیر آفریں واقعات میں قرار دیا اور اسے زندہ رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 9 جنوری2023 کو اہل قم سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات 9 جنوری 1978 کے اہل قم کے تاریخی قیام کی سالگرہ کی مناسبت سے حسینیہ امام خمینی میں انجام پائی۔ اس موقع پر اپنی تقریر میں رہبر انقلاب اسلامی نے اس تاریخی دن کی تشریح کی اور ساتھ ہی ملکی حالات اور دشمنوں کی سازشوں کا جائزہ لیا۔
8 جنوری کے قیام کو، بڑے بت پر ابراہیمی کلہاڑی کی پہلی ضرب سمجھا جا سکتا ہے۔ یہ اس کلہاڑی کا پہلا وار تھا جو قم کے عوام نے امریکا کے بڑے بت پر لگایا۔ اس کے بعد بھی یہ سلسلہ جاری رہا اور آج آپ امریکا کی حالت دیکھ رہے ہیں۔ بڑے بت کی آج کی حالت اور صورتحال آپ دیکھ رہے ہیں۔ یہ اس کی ڈیموکریسی ہے، یہ اس کی انتخابی فضحیت ہے۔